مولانا شفیع اوکاڑوی

(معروف خطیب و مصنّف)

اُن کا اپنا مشہور زمانہ اسلوب خطابت تھا جو اخوتِ اسلامی اور مسلمانوں کے مابین بھائی چارے کو مضبوط بنانے میں بڑا معاون ثابت ہوا

 اتحاد بین المسلمین کے فروغ استحکام کے حوالے سے علّامہ رشید ترابی مرحوم کی کوششوں اور خدمات کو نظر انداز کرنا آسان نہیں۔ اس سلسلے میں اُن کا سب سے بڑا عملی اقدام خود اُن کا اپنا مشہورِ زمانہ اسلوبِ خطابت تھا جو اخوتِ اسلامی اور مسلمانوں کے مابین بھائی چارے کو مضبوط بنانے میں بڑا معاون ثابت ہوا۔ یہی وجہ تھی کہ اُن کی مجلسوں میں تقریباً سب ہی فرقوں کے لوگ شرکت کرتے اور کبھی کسی کو کوئی شکایت نہ ہوتی۔ علّامہ رشید ترابی کے حوالے سے یہاں میں اس واقعے کا ذکر ضرور کرنا چاہوں گا کہ امام پاکؑ سے متعلق شائع ہونے والی میری ایک تصنیف پر حضرت علّامہ رشید ترابی نے ایّامِ محرّم کے دوران خالق دینا ہال کی ایک پُر ہجوم تاریخی مجلس میں شاندار تبصرہ کرتے ہوئے ہماری مذکورہ دینی سرگرمیوں پر جو خراجِ تحسین پیش کیا مجھے ان کے وہ گراں قدر کلمات ہمیشہ یادر ہیں گے جس کے لیے اُن کا شکر گزار بھی ہوں ۔ آج ہمارے درمیان ان کا نہ ہونا ایک نہایت دلخراش سانحہ ہے۔ یہ سچ ہے کہ ترابی صاحب جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

Scroll to Top