مولانا احتشام الحق تھانوی

(ممتاز عالمِ دین، خطیب اور مصنّف)

قدیم وجدید علوم کے عالم

علّامہ رشید ترابی جامعہ عثمانیہ حیدر آباد دکن کے گریجویٹ تھے اور اُنھیں ابتدا ہی سے دین و مذہب سے لگاؤ تھا۔ جس کی بنا پر اُنھوں نے بے شمار دینی و مذہبی کتابوں کا مطالعہ کیا اور اس طرح وہ قدیم و جدید علوم کے فاضل ہو گئے۔ اُن کی خطابت و تقریر میں یہی جامعیت نما یاں تھی۔ وہ بڑے مشہور خطیب تھے اور دلائل میں علم کلام کا رنگ غالب تھا۔ مجھے علّامہ رشید ترابی کو کچھ زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع نہیں ملا، تا ہم سیرت النبیؐ کے جلسوں میں کئی مرتبہ ملاقاتیں بھی ہوئیں اور تقریر سننے کا اتفاق بھی ہوا۔ مغرب زدہ مرعوب ذہنوں سے انھیں بڑی ضد تھی۔ وہ عام طور پر مشرقیت کی طرف لوگوں کو متوجّہ کرتے تھے ۔ پاکستان کے سلسلے میں ان کی سیاسی خدمات ان کی اعلیٰ صلاحیتیں لوگوں میں یادگار ر ہیں گی ۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اہلِ علم کی صحیح قدردانی کی تو فیق عطا فرمائے۔ (آمین)

Scroll to Top