مولانا ابوالاعلیٰ مودودی
(ممتاز مصنّف و دانشور، امیر جماعت اسلامی پاکستان )
علّامہ رشید ترابی کو فنِ خطابت میں اللہ تعالیٰ نے خاص ملکہ عطا کیا تھا
علّامہ رشید ترابی مرحوم کے متعلق میری رائے ہے کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ یہ پسند کرتے تھے کہ اہلِ سنّت اور اہلِ تشیع اپنے اختلافات کو اتنی اہمیت نہ دیں کہ اتفاق کی بنیادیں بالکل نگاہ سے اوجھل ہو جائیں۔ میں نے اُن کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا تھا۔ حیدر آباد دکن میں وہ ایک مدت تک نواب بہادر یار جنگ مرحوم کے رفیقِ کار رہے اور انجمن اتحاد المسلمین کے پلیٹ فارم سے اُن کی تقاریر ہوا کرتی تھیں۔ عربی اور انگریزی میں انھیں اچھی مہارت حاصل تھی اور فنِ خطابت میں اللہ تعالیٰ نے خاص ملکہ عطا کیا تھا۔