2008 میں علامہ رشید ترابی كے سو سالہ یوم ولادت كے موقع پر “علامہ رشید ترابی یادگاری صدی “منانے کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس حوالے سے علامہ صاحب سے متعلق کئی کتابوں کی اشاعت کی گئی اور صد سالہ تقریبات منعقد کی گئیں۔
اسی سلسلے میں علامہ رشید ترابی میموریل سینٹر کی جانب سے پہلے علامہ رشید ترابی ایوارڈ کا اجرا بھی عمل میں آیا۔
ان تقریبات کا آغاز 09 جولائی 2008 میں حسینہ سجادیہ میں علامہ صاحب كے مزار سے متصل احاطے میں پہلا سیمینار منعقد کر كے کیا گیا ۔ جس میں پاکستان کی نامور علمی ، اَدَبی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور علامہ کی شخصیت اورخدمات پہ اپنے تاثرات اور جذبات کا اظہار کیا .
اسی سلسلے میں پاکستان اور دُنیا بھر میں علامہ صاحب پر بے شمار سیمینارز منعقد کئے گئے ، خصوصا ًجس میں بر صغیر كے نامور علماءاور اسکالرز نے یادگاری لیکچر دیتے ہوئے علامہ کی علمی خدمات اور انکی شخصیت پہ خطاب کیا ۔ جن میں مولانا کلب صادق ، علامہ طالب جوہری ، علامہ عقیل الغروی ، علامہ عباس کمیلی، مولانا احترام الحق تھانوی ، جناب افتخار عارف ، جناب احمد جاوید اور خانم طیبہ بخاری شامل ہیں۔